10 مارچ، 2024، 4:49 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85414405
T T
0 Persons

لیبلز

آصف علی زرداری نے صدارت کا حلف اٹھا لیا

10 مارچ، 2024، 4:49 PM
News ID: 85414405
آصف علی زرداری نے صدارت کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد – ارنا- پاکستان پیپلس پارٹی کے رہنما اور بر سر اقتدار اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

پاکستان کے نئے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کے روز ایوان صدارت میں چیف جسٹس فائز عیسی کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری میں پاکستان کے وزير اعظم شہباز شریف اور سابق صدر عارف علوی سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ نیز سیاسی جماعتوں  کے سربراہان، مسلح افواج کے کمانڈر اور مختلف ملکوں کے سفراء بھی شریک تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام میں آصف علی زرداری کو پاکستان کے نئے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر ایران سید ابراہيم رئيسی نے دوست و برادر ملک پاکستان کا نیا صدر بننے پر جناب آصف علی زرداری کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی صدارت کے دور میں تاریخی، ثقافتی و دینی لحاظ سے قدیم تعلقات کے حامل دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید توسیع آئے گي۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح اور خاص طور پر نئے دور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ تلعقات میں  مزید فروغ کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .